ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مہاتما گاندھی انٹر نیشنل ہندی یونیورسٹی کے طلباکا دھرنا

مہاتما گاندھی انٹر نیشنل ہندی یونیورسٹی کے طلباکا دھرنا

Sat, 09 Mar 2019 02:39:25    S.O. News Service

نئی دہلی:08 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)مہاتما گاندھی انٹر نیشنل ہندی یونیورسٹی کے طالب علم 4 مارچ سے دھرنے پر ہیں۔ طالب علموں کا مطالبہ ہے کہ (CTET)، یو جی سی نیٹ (UGC NET) اور دیگر امتحانات میں بی ایڈ۔ایمیڈ مربوط کورس کو قابلیت کے طور پر شامل کیا جائے۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ وہ سی ٹیٹ، یو جی سی نیٹ اور کئی دوسرے امتحانات میں شامل نہیں ہو پا رہے ہیں۔ مہاتما گاندھی انٹر نیشنل ہندی یونیورسٹی، وردھا نے 2016 میں بی ایڈ۔ایمیڈ مربوط کورس شروع کیا۔ بی ایڈ۔ایمیڈ مربوط کورس 3 سال کا ہوتا ہے۔ طلباء کا کورس ختم ہونے میں قریب 2 ماہ رہ گئے ہیں۔ ایک طالب علم نے بتایا کہ جن امتحانات میں بیٹھنے کے لئے بی ایڈ مانگا جاتا ہے، ان امتحانات کے لئے بھی ہماری درخواست مسترد ہو جاتی ہے؛ کیونکہ ہم بی ایڈ والے نہیں ؛بلکہ بی ایڈ۔ایمیڈ مربوط کورس والے ہیں جو کہ 3 سال کا کورس ہے۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ طالب علم اپنے ہی ریاست میں کام کے لئے در در کی ٹھوکر کھا رہے ہیں؛ کیونکہ ہندی یونیورسٹی سے کیا گیا بی ایڈ۔ایمیڈ مربوط کورس درست نہیں ہے۔ مہاتما گاندھی انٹر نیشنل ہندی یونیورسٹی، وردھا کے پی آر او نے بتایا کہ سی ٹیٹ اور یو جی سی نیٹ ورک میں بی ایڈ۔ایمیڈ مربوط کورس کو مجاز قرار دینے کے لئے یونیورسٹی کام کر رہا ہے۔ یونیورسٹی کی طرف سے ایک نمائندے کو سی بی ایس ای اور این ٹی اے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی بی ایڈ۔ایمیڈ مربوط کورس کو جلد سے جلد قابلیت دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔


Share: